حیدرآباد۔27نومبر (اعتماد نیوز) مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر حبیب ملت
اکبر الدین اویسی نے آج اسمبلی اجلاس میں اوقافی اراضیات پر غیر مجاز
قبضوں کے خلاف ریاستی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اور
حیدرآباد کے کئی اوقافی اراضیات پر نا جائز قبضہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ریاست بھر میں سوسائٹیز کو اراضیات مختص کرتے ہوئے
بڑے پیمانہ پر بد
عنوانیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جوبلی ہلز ‘نندا گری
سوسائٹی جیسے کئی اداروں کو اراضیات کو مختص کرنے کے بارے میں حکومت
تفصیلات سامنے لائے۔ قائد مجلس نے واضح طور کہا کہ حکومت نے سرکاری اعلامیہ
جاری کرتے وقت سروے نمبر پیش نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امکنہ کی تعمیر
کے لئے 208ایکڑ اراضی پر غیر مجاز قبضے ہوئے۔